• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ اُن کا ناپسندیدہ دن کونسا ہے۔

جیو ڈرامہ سیریل ’کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ منال خان کے لاکھوں مداح ہیں جن کا اندازہ اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فالوورز کی تعداد سے لگایا جا سکتا ہے۔

منال خان اپنے مداحوں سے سوشل ویب سائٹس کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں اور خود سے متعلق نئی معلومات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں منال خان کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ پکڑے نہایت حسین نظر آرہی ہیں۔

View this post on Instagram

Monday never felt so right!

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on


منال خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں بتایا ہے کہ انہیں پیر کا دن نہیں پسند۔

منال خان نے کیپشن میں اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ ’ انہیں پیر کا دن کبھی اچھا نہیں لگا۔‘ 

تازہ ترین