• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبری گمشدگی سےمتعلق بل باربار مؤخر ہورہا ہے، اخترمینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئر مین سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ہم جبری گمشدگی سے متعلق بل لانا چاہتے ہیں لیکن بل بار بار مؤخر ہو رہا ہے۔

سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا پی ڈی ایم چھا جائے گی، آج اس ایوان کی کارروائی سے اندازہ ہوا کہ واقعی پی ڈی ایم چھا گئی ہے۔

سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ کوئٹہ جلسے سے متعلق یہاں قرارداد لائی گئی، کسی نے جلسے میں اردو کے خلاف بات کی نہ پاکستان توڑنے کی بات کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان کو ترویج دیں مگر باقی زبانوں کو بھی ترویج دیں، آزاد بلوچستان کی بات اس سےمنسوب کی گئی جس کے آباؤاجداد نے پاکستان بنایا۔

تازہ ترین