• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے کیس، ملزم شفقت سے گاڑی کا شیشہ توڑنے والا ڈنڈا برآمد

موٹروے خاتون زیادتی کیس کے ملزم شفقت سے گاڑی کا شیشہ توڑنے والا ڈنڈا برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ مذید تفتیش جاری ہے۔

موٹروے خاتون زیادتی کیس کے ملزم شفقت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی ہوئی، سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ ملزم سے اب تک کیا تفتیش ہوئی ہے؟ 

جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شفقت سے گاڑی کا شیشہ توڑنے والا ڈنڈا برآمد کرلیا ہے اور مذید تفتیش جاری ہے۔

دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سے متاثرہ خاتون کا اے ٹی ایم اور نقدی برآمد کرنا باقی ہے، تفتیشی افسر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزم سے ریکوری کے لیے 15 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

بعد ازاں عدالت کی جانب سے ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

تازہ ترین