• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جلسوں کے بعد وزیراعظم عمران خان بہکی بہکی باتیں کرنے لگے ہیں، احسن اقبال

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلسوں کا نشانہ ایسا لگا کہ وزیراعظم عمران خان بہکی بہکی باتیں کرنے لگے۔

میرپور خاص میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ہمراہ میڈیا گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ دوران تقریر وزیراعظم کا منہ پر ہاتھ پھیرنا محلے کے نوجوانوں والا انداز تھا۔


انہوں نے دوران گفتگو ن لیگ کے نعرے ’ووٹ کو عزت دو‘ سے متعلق کہا کہ اس کا مقصد ملک کی سیاست میں غیر سیاسی مداخلت کو بند کرنا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کو موجودہ حالات میں قومی جماعت کی ضرورت ہے، ماضی میں چھوٹے صوبوں میں ہماری جماعت کمزور رہی، اسے دور کریں گے۔

تازہ ترین