• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھے، پرویز الہٰی


اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ اسلام امن پسند مذہب ہے، دنیا کو اسلاموفوبیا سے نکلنا ہو گا، امت مسلمہ گستاخانہ خاکے ہٹانے اور معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھے۔

چودھری پرویزالہٰی سے وہاڑی سے آزاد امیدوار قومی اسمبلی رانا صغیر احمد گڈو اورجڑانوالہ سے چودھری خضر عباس جٹ نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نےان کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔


چودھری پرویزالہٰی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے لیکن شرپسند عناصر ملک کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پُرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے ہم اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین