• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، عثمان بزدار، پرویز الہٰی



وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر صوبائی اسمبلی پرویز الہٰی نے اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایوان وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا کہ ہم سب پر اداروں کا احترام ضروری ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اداروں کو متنازع بناکر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کی جانب سے اے پی سی کا ناٹک ناکام رہا۔

تازہ ترین