• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس درخت کے نیچے بیٹھنا اسی کو کاٹ کر کہنا ووٹ کو عزت دو، پرویز الہٰی


اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ یہ کیسا ملک دشمن بیانیہ ہے، جس درخت کے نیچے بیٹھنا اسی کو کاٹ کر کہنا ووٹ کو عزت دو۔

پرویز الہٰی نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کے موقع پر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نواز شریف جمہوریت جمہوریت کرتے ہیں، عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جانا نواز شریف کا وتیرہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ملک دشمن بیانیہ قوم نے مسترد کردیا، نواز شریف جس کام کے لیے لندن گئے وہ کریں۔

تازہ ترین