• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں مدرسے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، سیف احمد

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنمائوں نے دیر کالونی پشاور میں مدرسے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور معصوم بچوں کی جان لینے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ حاجی سیف احمد اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نارتھ اینڈ ہمبرسائیڈ اسد بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی نااہلی ہے کہ بچوں کو تحفظ تک فراہم نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف، مرکزی صدر شہباز شریف اور پوری مسلم لیگ ن متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مخالفین پر تنقید کرنے کے بجائے امن و امان کی صورت حال پر توجہ دیں ۔پاکستان مسلم لیگ ن کی بہترین پالیسیوں اور قائد محمد نواز شریف کی سیاسی بصیرت کی بدولت وطن عزیز میں امن قائم ہوا تھا۔ عمران خان کو ہم نے پرامن پاکستان دیا تھا، لٰہذا عمران خان کو اب الزام تراشی اور دشنام طرازی کے بجائے امن کی اس رسی کو مضبوطی سے پکڑنا چاہئے۔
تازہ ترین