• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹس میں تعیناتیاں چیف جسٹس اور ججزکا اختیار ہے، عدالت عظمیٰ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے اپنے ہی 3 رکنی بینچ کا فیصلہ غیر موثر قرار دیدیا۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے ججز کے انتظامی اختیارات سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جو جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔5 رکنی لارجر بینچ کے 42 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کوئی اختلافی نوٹ شامل نہیں ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہائیکورٹس میں تعیناتیاں چیف جسٹس اور ججزکا انتظامی اور ایگزیکٹو اختیار ہے، ججزصاحبان کے انتظامی احکامات انفرادی طورپر نہیں بلکہ بطور ادارہ تصور کیے جائینگے اور ججز صاحبان کے انتظامی احکامات کی تعریف آئین کے آرٹیکل192 میں کی گئی ہے۔

تازہ ترین