آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عاطف اسلم نے اپنے مداح کو کیا پیشکش کردی؟

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے ایک باہمت مداح کو اپنے ساتھ گانا گانے کی پیشکش کردی۔

عاطف اسلم سے متاثر میٹرک کے طالب علم حذیفہ خان کا کہنا ہے کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے مجھے گلوکاری کا شوق ہے، میں شروع ہی سے عاطف اسلم سے متاثر تھا، کچھ بھارتی گلوکاروں سے بھی متاثر تھا، میں کافی وقت سے ان کو سنتا آ رہا ہوں اور ان کو کاپی کر رہا ہوں۔

حذیفہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عاطف اسلم اچانک ان کے سامنے آ جائیں اور انہیں ان کے سامنے پرفارم کرنا پڑے تو یہ ان کے لیے بہت بڑی بات ہوگی۔

حذیفہ کے انٹرویو کا ایک کِلپ عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس باصلاحیت نوجوان لڑکے کے گانے کی صلاحیت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔‘


انہوں نے حذیفہ کو اپنے ساتھ گانے کی پیشکش بھی کردی۔

عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں حذیفہ کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

حذیفہ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ پاکستانی موسیقار ندیم جعفری کی سر پرستی میں موسیقی سیکھ رہے ہیں، حذیفہ نے ان سے بہت کچھ سیکھا، ندیم جعفری ہی نے حذیفہ کو پہلا موقع فراہم کیا اور انہوں نے اپنی گلوکاری کے جوہر دکھائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید