سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے وکلاء کے روایتی حریف حامدخان اور عاصمہ جہانگیر گروپوں کے درمیان مقابلہ میں سندھ اور پنجاب بار کونسل کے دفتر میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں سندھ بار کونسل کے دفتر میں انتخابی عمل شروع انڈیپنڈنٹ لائرز گروپ اور پروفیشنل لائرز گروپ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔
صدارتی امیدوار کیلئے لطیف آفریدی، عبدالستار خان آمنے سامنے ہیں جنرل سیکریٹری کی نشست کیلئے ایڈووکیٹ محمد عامر اور احمد شہزاد کے درمیاں مقابلہ ہوگا ۔
نائب صدر بلوچستان کیلئے اجمل خان کاسی اور غلام مصطفیٰ بٹ آمنے سامنے ہیں ، نائب صدر سندھ کی نشست کیلئے قاضی عبدالحمید صدیقی اور غلام شاہ قسمت آزما رہے ہیں ۔
پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا سندھ سے 560 وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن میں لاہور سمیت ملک بھر کے 3177 ووٹرز وکلاء اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے،سپریم کورٹ بارکے رکن وکلاء کی سب سے زیادہ تعداد 1329 کا تعلق لاہور سے ہے