• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین بھارت معاملہ، کسی تیسرے ملک کی مداخلت کی ضرورت نہیں، چینی سفارتخانہ

بھارت میں چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین بھارت معاملے پر کسی تیسرے ملک کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپرکی جانب سے چین مخالف بیانات دیےگئے تھے۔

جس کے بعد چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ مائیک پومپیو اور ایسپر کے چین مخالف بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور بھارت سمجھدار ہیں اور چین بھارت سرحدی تنازع حل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

تازہ ترین