• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر اکمل اپیل کیس: پی سی بی کی ورچوئل سماعت کی درخواست منظور

کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اپیل کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورچوئل سماعت کی درخواست منظور کرلی ہے، عمر اکمل کی پبلک میں کیس کی سماعت کی درخواست نہیں مانی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں فریقین کی جانب سے دائر اپیل کیس کی سماعت ورچوئل ہو گی۔ جس کے لیے پاکستان کرکٹ نے درخواست دی تھی، جبکہ عمر اکمل نے پبلک میں سماعت کی درخواست کی تھی جسے تسلیم نہیں کیا گیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل سے ورچوئل سماعت کے لیے 2 نومبر تک دستیابی کے بارے میں کہا گیا ہے۔ امکان ہے سماعت دسمبر میں ہو گی۔

عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال کی پابندی کا سامنا تھا۔ جسے آزاد ایڈ جیوڈیکٹر نے 18 ماہ کر دیا تھا۔

پی سی بی نے سزا میں کمی اور عمر اکمل نے 18 ماہ سزا برقرار رکھنے پر ثالثی عدالت سے رجوع کیا ہے۔

تازہ ترین