• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل اور پی سی بی کو نوٹس بھجوادیا

عالمی ثالثی عدالت نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نوٹس بھجوادیا ہے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کو دو مختلف اوقات میں کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈسپلنری پینل نے تین سال کے لیے کرکٹ میدان سے دور رکھنے کی سزا سنائی تھی، جسے بعد میں آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے کم کرکے 18 ماہ کردیا تھا۔

عمر اکمل نے سزا میں مزید کمی کے لیے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے پی سی بی کو نوٹس آف ڈیفنس مل گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کے مطابق عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی سے عمر اکمل کیس کا جواب مانگا ہے۔

علاوہ ازیں عمر اکمل کے وکلاء کو بھی نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔

عمر اکمل کے وکیل خواجہ عمیض کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کو 20 روز کے اندر جواب داخل کروانا ہوگا، عالمی ثالثی عدالت تین ماہ میں کیس کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین