• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان پاک فوج کی وضاحت کے بعد مزید کوئی گنجائش نہیں رہتی، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت  کے بعد مزید کوئی گنجائش نہیں رہتی ہے، میں نے کل بھی واضح کیا تھا کہ ایاز صادق کی گفتگو غیر ذمہ دارانہ تھی۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر ذمہ دارانہ گفتگو ناقص کارکردگی پر ہٹائے گئے بھارتی ایئرچیف نے بھی چوڑے ہوکر بیانات دیئے، پہلے ہم نے بھارت کو سبق سکھایا، تناؤ میں کمی کے لیے اقدامات کیے اسے کہتے ہیں دانشمندی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اندر سے ہی ایسی بولیاں بولی جائیں گی تو ہرزہ سرائی کرنے والوں کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وضاحتی بیان سے تاثر ملتا ہے ایاز صادق، نہ چاہتے ہوئے کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہتا ہے، اگر اس طرح کے بیانات دیے جائیں گے تو بھارت یقیناً انہیں استعمال کرے گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ایاز صادق کے بیان نے پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ نقصان پہنچایا ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہے اور اس چیز سے اجتناب کرنا ہے جو غلطی ہوگئی اسے دہرایا نہ جائے۔

تازہ ترین