• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری کی سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر استعمال کے الزامات کی تردید

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) ذاتی خرچ پر چترال کا دورہ کیا‘ سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر استعمال کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ 

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے اپنے دورہ چترال کے دوران سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کی سختی سے تردید کی ہے۔ 

زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ذاتی خرچ پر 30ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے سلسلہ میں آفیشل دورہ پر چترال گئے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کی یہ سرمایہ کاری ریجن کا نقشہ تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔

تازہ ترین