• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 سال میں قومی خزانے میں ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے 251ارب روپے جمع کرائے، جاز

اسلام آباد ( مہتاب حیدر)جاز نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ کمپنی نے گزشتہ25سال کے دوران پاکستان میں9.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اورپچھلے چھ سال میں قومی خزانے کو ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی مد میں 251ارب روپے دیے،کمپنی کے مطابق ٹیلی کام اور انٹر نیٹ سروسز میں اس کے 6کروڑ30لاکھ سے زائد صارفین ہیں ۔ جاز کے ترجمان کے مطابق انہیں گزشتہ روز ایف بی آر کی طرف سے متنازعہ ٹیکس ریکوری کا ایک نوٹس ملا ہے، ان مبینہ ٹیکسوں پر ان کے شدید تحفظات ہیں ، اس نوٹس کا تعلق 2018کی ریکوری سے ہے جس پر قانونی کارروائی جاری ہے،سب سے بڑا ٹیکس دہندہ ہونے کے باوجود ہمارے ساتھ یہ سلوک افسوس ناک ہے ۔  

تازہ ترین