اسلام آباد (جنگ نیوز)جی آئی ڈی سی کیس میں نظرثانی درخواستوں پر سپریم کورٹ نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔جی آئی ڈی سی کیس میں نظرثانی درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔
جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ گیس منصوبوں پرتاحال ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا،حکومت نے صرف دفاتر بنانے پر ہی پیسہ خرچ کیا، جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ حکومت کو مزید رقم وصول کرنے سے روک چکے ہیں.
حکومت کو پہلے وصول کی گئی رقم خرچ کرنا ہوگی،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ حکومت کے سارے منصوبے ابھی ہوا میں ہی ہیں
وکیل عابد زبیری نے کہاکہ کئی صنعتوں نے گیس انفرااسٹرکچر سیس وصول ہی نہیں کیا،جس انڈسٹری نے سیس وصول ہی نہیں کیاوہ حکومت کواداکیسے کرے۔