پشاور(نیوزڈیسک)کوہاٹ پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ شاہ پور چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران موٹر سائیکل سوار منشیات سمگلروں سے 5کلو گرام چرس برآمدہوئی۔ گرفتار بین الاضلاعی سمگلروں الفت علی اور شاہان علی کا تعلق اورکزئی سے ہے۔منشیات کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار دونوں سمگلروں کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پکڑی گئی منشیات اورکزئی سے موٹر سائیکل کے ذریعے جنوبی اضلاع کو سمگل کی جارہی تھی۔گرفتار منشیات سمگلروں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔