• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاتارستان: پولیس فائرنگ سے 16سالہ لڑکا ہلاک

روس کے مسلم اکثریتی علاقے تاتارستان میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 سال کا لڑکا ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انویسٹی گیشن کمیٹی نے لڑکے کی ہلاکت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والا لڑکا پولیس اہلکار پر چاقو سے حملے میں ملوث تھا۔


انویسٹی گیشن کمیٹی نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے لڑکے نے مقامی پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی تھی۔

تازہ ترین