سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے رہنما ایاز صادق کے بیان کے معاملے پر ایاز صادق کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پر ان کے خلاف مقدمہ کرنے کی درخواست دائر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کے خلاف درخواست لاہورکے شہری فرقان احمد کی جانب سے تھانہ سول لائنز میں دی گئی ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف درخواست پر قانونی کارروائی کے لیے اسے قانونی رائے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔