• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمشنر نے حضرت محمدؐ کا قول شیئر کردیا

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے کہا تھا کہ جس میں رحمدلی نہیں اُس میں ایمان نہیں۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسٹن ٹرنرکی جانب سے مسلمانوں کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد دی گئی، اس موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان، برطانیہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اس موقع پر نبی حضرت محمد ﷺ کے الفاظ یاد آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے کہا تھا کہ رحمدلی ایمان کا حصہ ہے اور جس میں رحمدلی نہیں اُس میں ایمان نہیں۔ 

تازہ ترین