• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے، آصف زرداری

اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے عیدِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺ کے یوم ولادت پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی پاک ﷺ نے امن، محبت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا، آج مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آج جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ 

تازہ ترین