• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد کی یومِ ولادتِ حضرت محمد ﷺ کی مبارکباد

وزیرِصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے خاتم الانبیاء، نبیٔ کریم و مرسلین حضرت محمد ﷺ کے یومِ ولادت پر امتِ مسلمہ کو مبارک باد دی ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے حضرت محمد ﷺ کے یومِ ولادت پر امتِ مسلمہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کی آمد کے بعد عرب میں جہالت کے سائے چھٹ گئے۔


پنجاب کی وزیرِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ پاک نے نورِ مجسم ﷺ کو دونوں جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔

تازہ ترین