• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ دیا گیا


فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر درفتر خارجہ نے آج فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ فرانسیسی سفیر مارک بریٹی کو احتجاجی مراسلہ تھمادیا گیا ہے۔


پاکستان نے سفیر کو طلب کرکے گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فرانسیسی سفیر کو اسپیشل سیکریٹری برائے یورپ نے احتجاجی مراسلہ دیا۔

تازہ ترین