• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آرمی کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق لٹھ اور تھدھو ڈیم اوورفلو ہونے سے ناردرن بائی پاس اور ملیر ندی میں سیلابی صورتحال ہے۔ کے الیکٹرک کا گرڈ بچانے کےلیے آرمی کی ٹیمیں مہران نالے پر سرگرم عمل ہیں، آرمی انجینئرز نے 200 میٹر طویل اور 4 فٹ اونچا بند باندھ دیا ہے، بند باندھنے کا مقصد ایم نائن کو بچانا اور پانی کا بہاؤ کنٹرول کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں آرمی کی ٹیمیں سول انتظامیہ کے ساتھ مصروف عمل ہیں، پاک آرمی اور رینجرز کی 70 ٹیمیں سول انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہیں، آرمی کی ٹیمیں قائد آباد کے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارش کے پانی سے متاثرہ لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا فراہم کی گئیں، بارش سے شدید متاثرہ علاقوں میں گلشن حدید، ڈی ایچ اے، گزری، کیماڑی، ناظم آباد، صدر، لانڈھی، ایئرپورٹ، یونیورسٹی روڈ، پی اے ایف فیصل، پی اے ایف مسرور اور گلشن حدید شامل ہیں۔ 

تازہ ترین