• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن (ٹی وی) کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے بندوق چلانا سیکھ لیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء جاوید نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خبرو اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زندگی میں پہلی بار میں نے بندوق چلائی ہے۔

انھوں نے یہ بھی لکھا کہ فائرنگ کرتے وقت میں بہت خوف محسوس کر رہی تھی مگر مجھے میرے شوہر نے حوصلہ دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر عمیر جسوال نے مجھے فائرنگ اور سیلف ڈیفنس کی تربیت دی، جو میرے لیے بہترین ثابت ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔


شوبز سے وابستہ اس جوڑی کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

دوسری طرف  اداکارہ ثناء جاوید نے مداحوں سے  اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین