• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ترانہ و جیو ہیڈ لائنز میوزک کو طبلے کی تھاپ پر لانے والے کم عمر فنکار



طبلہ بجانے کی مہارت رکھنے والے لاہور کے دو بھائیوں نے جیو ہیڈ لائنز کا میوزک اور قومی ترانہ طبلے کی تھاپ میں ڈھال دیا، دونوں بھائیوں کا کہنا ہے طبلہ بجانے کے فن سے ملک کانام روشن کریں گے۔

جیو ہیڈ لائنز کے میوزک کو طبلے کی تھاپ پر لانے والے 2 کم عمر بھائی رائن اور آئزک نے ایک سال کی عمر سے ہی اپنے والد کی شاگردی اختیار کی اور طبلے کا فن سیکھنا شروع کردیا، ان کے والد ڈاکٹر ہیں، جنہوں نے اپنے بیٹوں کے شوق کو خوب پروان چڑھایا۔


10 سالہ آئزک، 11 سالہ رائن کے ہونٹوں پر سجی مسکراہٹ اور آنکھ میں چھپی شرارت جب چہروں پر نمایاں ہو تو سمجھ لیجئے سر تال ایک ہونے لگے ہیں۔

دونوں بھائیوں کا کہنا ہے کہ طبلہ بجانے کا یہ شوق انہیں وراثت میں ملا ہے، وہ اپنے اس آرٹ سے ملک کا نام روشن کریں گے۔

آئزک اور رائن ہر گانے اور میوزک کو طبلے کی دھن میں ڈھالنے کا خاص ہنر رکھتے ہیں۔

تازہ ترین