وزیرداخلہ چوہدری نثار آج یو این جنرل اسمبلی کے اسپیشل سیشن برائے انسداد منشیات میں شرکت کے لیے لندن سے نیویارک جائیں گے۔
جنرل اسمبلی کا یہ اسپیشل اجلاس 19 اپریل سے شروع ہوگا اور 3 روز جاری رہے گا، اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہ اور وزراء اپنے وفود کی سربراہی کرتے ہوئے شرکت کریں گے۔
وزیرداخلہ اجلاس کے پہلے روز اپنے خطاب میں انسداد منشیات اور اس سلسلے میں پاکستان کی کامیابیوں سے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کریں گے۔