پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کا روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ اسکول بند کرنے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
مراد راس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسکولوں میں طلبا و اساتذہ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے جبکہ کورونا وائرس کی صورتحال فی الوقت قابو میں ہے۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔