• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا میں اضافہ، بچوں کے اسکولز کی بندش کا انتباہ

 لندن ( پی اے ) ایک سائنس دان نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کیسز موجودہ شرح سے بڑھتے رہے تو منسٹرز بڑے بچوں کے سکولز بند کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ پروفیسر نیل فرگوسن جن کی ماڈلنگ نے مارچ میں اصل لاک ڈاؤن کا باعث بنی تھی نے کہا کہ اگر جلد ہی اس پینڈامک کے پھیلائو پر قابو نہ پایا گیا تو نیشنل ہیلتھ سروس ( این ایچ ایس) اس کا بوجھ اٹھانے میں ناکام ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت ہسپتالوں میں کورونا وائرس کوویڈ 19 کے 8000 افراد موجود ہیں سال رواں کے آغاز سے ایک تہائی ہیں اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بی بی سی ریڈیو 4 کے پروگرام ٹوڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کیسز میں اضافے کی صورت حال انتہائی پریشان کن ہے۔ اگر کیسز بڑھنے کی یہ شرح جاری رہتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ایک ماہ کے عرصے میں ہم مارچ میں کورونا وائرس کے عروج کی سطح سے بھی اوپر چلے جائیں گے اور ممکنہ طور پر یہ صورت حال غیر مستحکم ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں ۔ ہمارا ہیلتھ سسٹم کورونا کیسز میں تیزی سے ہونے والے اضافے کا بوچھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکے گا ۔ انہوں نے یہ انتباہ ایسے وقت جاری کیا ہے جب لیور پول سٹی ریجن ‘ گریٹر مانچسٹر اور لنکا شائر کے بعد سائوتھ یارکشائر انگلینڈ میں کورونا وائرس پینڈامک کی سخت ترین ٹیئر 3 پابندیوں میں داخل ہونے والا جدید ترین خطہ بن گیا۔ پروفیسر نیل فرگوسن نے کہا کہ یہ صورت حال یہ اضح ہونے سے قبل یہ ایک اور دو ہفتے قبل ہے کہ آیا سخت لاک ڈائون اقدامات کے کرونا وائرس کیسز کی تعداد پر کیا اثرات ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو میل جول پر پابندی کے اثرات نمایاں ہونے چاہیں لیکن انہوں نے مزید کہا کہ یہ کافی نہیں ہو سکتا ہے اور مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابطوں کو کم کرنے کے سلسلے میں ہم کیا کر سکتے ہیں اس حوالے سے ہم آگے جا سکتے ہیں تاہم اس کی حد مقرر کیجا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر سکولزاور سکستھ فارم سکولز بند کیے جا سکتے ہیں کیونکہ جہاں ہم جانتے ہیں کہ بڑے ٹین ایجرز اس وائرس کو ایڈلٹ کے طور پر منتقل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یقینآ کوئی بھی یہ نہیں چاہتا ہے کہ جزوی طور پر ورچوئل ایچوکیش کی جانب منتقل ہو اور سکولز بند ہوں ۔ چاہے یہ جزوی طور پر ہو ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری صورت میں ہمارے لیے یہ چیلنج ہو سکتا ہے کہ ہم ٹرانسمیشن پر قابو پا نہیں پا سکتے۔
تازہ ترین