• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالقادر بلوچ کی پارٹی چھوڑنے کی وجہ جمہوری نہیں قبائلی ہے، پرویز رشید


اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے عبدالقادر بلوچ کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ کی پارٹی سے علیحدگی کی وجہ جمہوری نہیں قبائلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ بلوچستان کے صدر کی علیحدگی کی وجہ یہ ہے کہ ’میرے سردار کو جلسے میں شرکت کی دعوت اور کرسی کیوں نہیں ملی‘۔


ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ عبدالقادر بلوچ کے پارٹی چھوڑنے کی وجہ ن لیگ کے بیانیے سے اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے سابق وفاقی وزیر اور سابق گورنر بلوچستان کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق انکشاف کیا کہ عبدالقادربلوچ کی علیحدگی کی وجہ پارٹی بیانیہ ہوتی تو وہ اجلاسوں میں اس سے اتفاق نہیں کرتے۔

دوسری طرف عبدالقادر بلوچ نے کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں ن لیگ سے طویل سیاسی وابستگی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے۔

تازہ ترین