وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو بیروزگاروں کا ٹولہ قرار دے دیا۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم بیروزگاروں کا ٹولہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا ایجنڈا لوٹی ہوئی دولت بچانا اور اپنی چوریوں پر پردہ ڈالنا ہے۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی کوشش نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی زندگی کا مقصد ہی ان چوروں کو بے نقاب کرنا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم 18 نومبر کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) رشکئی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے اس اہم منصوبے سے ہزاروں کارخانے لگیں گے۔