• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن: جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپیں، 9 ہلاک، متعدد زخمی

فلپائن کی جیل میں قیدیوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کے دوران 9 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کی سب سے بڑی نیو بلیبڈ جیل کے کمپلیکس میں دو حریف گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور قیدیوں نے ایک دوسرے پر چاقو سےحملے کئے۔

ان خونریز حملوں کے نتیجے میں 9 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق چھ ہزار قیدیوں کی گنجائش والے کمپلیکس میں 28 ہزار سے زائد قیدی رکھے گئے ہیں۔

تازہ ترین