• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن،ریموٹ بم دھماکہ اور خودکش حملہ، لیفٹیننٹ جنرل سمیت 15 ہلاک

جولو (اے ایف پی، جنگ نیوز) فلپائن کے جنوبی شہر جولو میں خودکش حملے سمیت 2 بم دھماکوں میں لیفٹیننٹ جنرل سمیت 15فراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے،پہلا حملہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا تھا جو ایک موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کے ذریعے سے کیا گیا جبکہ دوسراحملہ خاتون خودکش حملہ آور نےکیا، فلپائنی فوج نے دھماکوں کا الزام داعش سے منسلک ابو سیاف نامی گروپ پر عائد کردیا ہے ، غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہلاک شدگان میںفوجی اور پولیس اہلکاروںسمیت شہری بھی شامل ہیں،دھماکے جولو کے علاقے میں ہوئے جہاں حکومتی افواج ابو سیاف نامی گروہ کیخلاف لڑرہی ہے ، فلپائنی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل کورلیٹو نے بتایا کہ دھماکے مسلم اکثریتی صوبے سولو کے علاقے جولو میں ہوئے ، پہلا دھماکا ایک سپر مارکیٹ کے باہر ہوا جو موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کے ذریعے سے کیا گیا،پہلے دھماکے میں پانچ فوجی اور چار عام شہری ہلاک ہوئے،میجر جنرل کورلیٹو ونلوان نے بتایا کہ پہلے دھماکے کے بعد سیکورٹی حکام علاقے کو گھیرے میں لے رہے تھے کہ مبینہ طور پر ایک دوسرا دھماکا خاتون خودکش بمبار نے کیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا،اگر تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ ملک میں چوتھا معلوم خودکش حملہ ہوگا، انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکار خاتون خودکش حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، دھماکوں میں 48شہری، 21فوجی اور 6پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

تازہ ترین