پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے عبدالقادر بلوچ کے استعفیٰ دینے کی وجہ بتادی۔
اپنے ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عبدالقادر بلوچ نے ثناءاللّٰہ زہری کو جلسے میں نہ بُلانے کو ضد بنایا ہوا ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ ثناءاللّٰہ زہری کو نہ بُلانا پارٹی کا فیصلہ تھا، اب اگر وہ اسے اپنی ضد بنا لیں تو یہ ان کی مرضی ہے۔