• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی بیان مسترد کردیا

پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی بیان کو غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے پاس اس معاملے پر قانونی اور اخلاقی مداخلت کا کوئی حق ہی نہیں ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہاکہ بھارت 73 برس سے زائد عرصے سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔


ان کا کہنا تھاکہ جھوٹے اور من گھڑت بھارتی دعوے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے یہ بھی کہاکہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزاد اور غیر جانبدارانہ رائے شماری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ انتظامی، سیاسی اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہیں۔

دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضے کو فی الفور ختم کردے ۔

تازہ ترین