• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمٰن کا وزیراعظم عمران خان پر پری پول دھاندلی کا الزام

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ گلگت بلتستان پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شیری رحمٰن نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء پر گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اور وفاقی وزرا غیرقانونی طور پر گلگت میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔


شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ انتخابی قواعد میں خلاف ورزیوں کے خلاف پیپلز پارٹی نے درخواست دائر کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وفاقی وزراء کے بعد وزیر اعظم خود الیکشن مہم چلانے گلگت بلتستان پہنچے ہیں۔

پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہاکہ پی ٹی آئی کی سرکار عوام کے پیسوں پر انتخابات جیتنا چاہتی ہے ۔

تازہ ترین