سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا نوجوان 5سال کیلئے جرمنی میں اعزازی جج مقرر کر دیا گیا۔سیالکوٹ کے علاقہ چونڈہ سے تعلق رکھنے والے وسیم بٹ کو جرمنی میں پانچ سال کے لئے اعزازی جج مقرر کردیا گیا ہے وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔وسیم بٹ ہائیڈل برگ کی سٹی پارلیمنٹ کے رکن اور امیگریشن کونسل کے ڈپٹی چیرمین بھی ہیں۔