• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید چار سالوں کو خوفناک نہ بنائیں : جمائما گولڈ اسمتھ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکا میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خوفناک کہانی کو دوبارہ نہ دہرائیں۔

امریکی صدارتی امیدواروں کی حمایت اور مخالفت میں آنے والی آراء میں بھی تیزی آتی جا رہی ہے، جن میں سے زیادہ تر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں ہی آ رہی ہیں، اب ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین میں جمائما گولڈ اسمتھ کی صورت میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے۔

جمائما نے ہیلووین 2016 میں لندن میں ہونے والے یونیسیف کے سب سے بڑے فنڈ ریزنگ گالا  ’یونیسیف ہیلووین بال‘ میں شرکت کی اور ماضی کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے منفرد انداز میں کچھ تصاویر بنوائیں۔

4 سال قبل لی گئی تصاویر میں جمائما نے خود کو ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کے رنگ میں رنگا ہوا تھا،  انہی جیسا لباس، انہی جیسا میک اپ، انہی جیسا بالوں کا اسٹائل اور انہی جیسے عوارض اور ہونٹوں کی بناوٹ۔ وہ حلیے سے بالکل میلانیا لگ رہی تھیں۔


ایسے میں انہوں نے اپنی پشت پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ڈمی لگا رکھی تھی، اس ڈمی نے پشت سے جمائما کو بانہوں میں لے رکھا تھا اور جمائما کا یہ انداز ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہونے والے خواتین کو چھونے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات کی غمازی کر رہا تھا۔

اس مرتبہ بھی ہولووین کے موقع پر جمائما نے وہی تصویریں شیئر کیں اور ساتھ ہی لوگوں کو وہی خوفناک کہانی نہ دہرانے کا مشورہ بھی دیا۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ سب قابلِ افسوس، بے ادبی ہے۔‘

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی حکومت کے خلاف بےباک اظہار خیال کرنے والی جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں ایک بار پھر ڈھکے چھپے الفاظ میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جمائما کا کہنا تھا کہ ’ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ کورونا وائرس خود ایک پریس کانفرنس کرے اور ہمیں بتائے کہ اس حکومت سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔‘

اس سے قبل بھی برطانوی شہری جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کئے تھے ھس سے اندازہ ہورہا ہے کہ وہ امریکا کے انتخابات میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔

جمائما کے پیغامات سے اندازہ ہورہا ہے کہ وہ بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف جو بائیڈن کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین