• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور حمزہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔

لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹا شخص منہ پر ہاتھ پھیر کر دھمکیاں دیتا ہے، اس کے اثرات شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر جیل میں نظر آتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بزدل شخص کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اس کے منہ پر پسینہ آیا ہوا ہے، اُنہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو ناحق بند رکھا گیا ہے۔

اپنے بیان ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ ریفرنس دائر ہوچکا ہے پھر بھی جیل میں بند رکھا گیا ہے جبکہ شہباز شریف کی ملاقاتیں بھی بند ہیں ان کے ٹیسٹ نہیں کروائے جاتے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور اُن کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بکتر بند میں احتساب عدالت پہنچادیا گیا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور رمضان شوگرملزکیس پرسماعت کا آغاز ہو گیا۔ 

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو حاضری سے استثنی دینے کی درخواست پر بھی آج فیصلہ سنایا جائے گا۔

تازہ ترین