پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئرر خالد سجاد کھوکھر نے اپنے حالیہ دورہ کراچی میں کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔
ان کی کے ایچ اے اسٹیڈیم کے موقع پر سمیع اللہ اور حنیف خان الیون کے درمیان فائیو اے سائیڈ میچ کھیلا گیا،اس موقع پر جی ایم سندھ خواتین, چیئرپرسن کے ایچ اے و صوبائی وزیر شہلا رضا ,سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید غلام مصطفی شاہ ,سیکریٹری رمضان جمالی,این بی پی اسپورٹس ہیڈ ارشد حسین,اولمپیئن حنیف خان,کے ایچ اے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ,سیکریٹری حیدر حسین , دانش کلیم , حسیم خان ,لیگل ایڈوائزر کے ایچ اے عامر عزیز چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان,خزانچی ابوزر امراؤ ,کے ایچ اے وومن ونگ پیٹرن ناہید فاطمہ, ایس پی اعجاز الدین, عبدالعظیم خان,ڈاکٹر ایس اے ماجد,انور فاروقی, محسن خان,ریاض الدین, انٹر نیشنل امین احمد, کے ایچ اے کوچ امتیاز الحسن کے علاوہ کے ایچ اے عہدیداران و معززین کی بڑی تعداد موجود تھی.فائیو اے سائیڈ میں 6 ٹیموں نے شرکت کی۔
صدر پی ایچ ایف نے کے ایچ اے کے کام کو سراہتے ہوِئے کہا کہ پاکستان بھر میں یہ سب سے متحرک ایسوسی ایشن ہے جو پاکستان میں ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور انداز میں کام کررہی ہے.سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین جیسے دس لوگ میرے پاس ہوں تو پاکستان ہاکی ترقی کی راہ میں تیزی سے گامزن ہوگی.پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایچ اے کی بھرپور معاونت جاری رکھے گی۔
سندھ ہاکی ایسوسی کے صدر غلام مصطفی شاہ نے کے ایچ اے ایونٹ کے انتظامات کی تعریف و عہدیداران کو مبارکباد دی. آخر میں جی ایم وومن ونگ سندھ چیئر پرسن صوبائی وزیر شہلا رضا صدر پی ایچ ایف اور صدر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن سمیت تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا.بعد ازاں کھلاڑیوں میں ہاکیاں تقسیم کی گئیں.