• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سابق کھلاڑیوں سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی، خالد کھوکھر

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈ( ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ سابق ہاکی اولمپئنز اور انٹر نیشنل کھلاڑی ملک میں اس کھیل کی ترقی اور اس میں اچھے نتائج کے حصول کے لئے پی ایچ ایف کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں جو اچھی علامت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات خاصی کامیاب رہی،فیڈریشن کی طرح وہ بھی ہاکی میں صورت حال کو بہتر بنانے کے خواہش مند ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سب سے زیادہ فعال ہے جو خوش آئند بات ہے۔

سابق کھلاڑیوں سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی، خالد کھوکھر
نیٹ بال میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی صائمہ ندیم انعامات تقسیم کررہی ہیں

واضح رہے کہ پی ایچ ایف کے صدر نے کراچی میں سابق ہاکی اولمپئینز اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں، اصلاح الدین، حسن سردار، کلیم اللہ، کامران اشرف ، کاشف جواد ، دانش کلیم ، انٹرنیشنل کھلاڑی صفدر عباس ، جان محمد ، محمد علی خان ، مبشر مختار، کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین ، رمضان جمالی سکریٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اور گلفرازخان سمیت دوسرے کھلاڑیوں سے ملاقات میں ان سے ہاکی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

سابق کھلاڑیوں سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی، خالد کھوکھر
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر باسکٹ بال ٹور نامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے، ساتھ میں آ صف عظیم اور غلام محمد خان بھی نمایاں ہیں

سروسزا سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایک روزہ صحت اور کوچز کی قائدانہ صلاحیتوں پر سیمینار پاکستان اسپورٹس بورڈ کے جناح ہال میں ہوا، سیمینار میں مختلف کھیلوں کے سو سے زائد کوچز، کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔ شرکاء کو مقررین نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے پنک اسپورٹس ڈے وومن نیٹ بال ٹورنامنٹ کراچی میں منعقد ہوا جس میں بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کو مد نظر رکھتے ہو ئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی چار ٹیموں پی این ایف اکیڈمی ، سندھ نیٹ بال اکیڈمی، کراچی نیٹ بال اکیڈمی اور ایلیٹ نیٹ بال اکیڈمی کی ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ کا افتتاح صائمہ ندیم پالیمینٹری سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ حکومت پاکستان نے کیا۔ 

سابق کھلاڑیوں سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی، خالد کھوکھر
سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد نو منتخب عہدے داروں کا سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سکریٹری احمد علی راجپوت کے ساتھ گروپ

 اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی ریما اسماعیل اہلیہ گورنر سندھ تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیز ، سرٹیفیکٹ اور ایوارڈ تقسیم کیے۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تحت انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پرآل کراچی انٹر ڈسٹرکٹس راشد منہاس باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر نے کیا، افتتاحی میچ ائر مارشل نور خان الیون اور ائر مارشل اصغر خان الیون کے درمیان کھیلا گیا، مہمان خصوصی نے بلدیہ جنوبی کی جانب سے نو تزئین شدہ باسکٹ بال کورٹ کا افتتاح کیا اور کہا کہ جب تک میں اس منصب پر فائز ہوں ضلع جنوبی کو صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بنا نے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لاتا رہوں گا ، نومبرکے آخری ہفتے میں ڈی ایم سی ساؤتھ گرلز باسکٹ بال چمپئن شپ اسپانسر کرنے کا اعلان کیا۔ 

سابق کھلاڑیوں سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی، خالد کھوکھر
مویدہ شوٹنگ والی بال ٹور نامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی عثمان شاہین انعامات تقسیم کرتے ہوئے

اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر کا ٹورنامنٹ کے انعقاد اور کورٹ کی تزئین و آرائش کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ 

انہوں نے محکمہ پارکس اینڈ سروسز اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلدیہ جنوبی کا بھی شکریہ ادا کیا ، صدر خالد جمیل شمسی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے سابق صدر سید نجمی عالم،پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے میڈیا کوارڈینٹر آصف عظیم، ایس او اےکے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق،آغا سمیر خان درانی،احمر صدیقی،امجد علی خان،عبدالناصر،محمد سلیم خمیسانی،محمد ارشد،عظمت اللہ خان،مطاہر ملک اور دیگر نے شرکت کی۔ 

سابق کھلاڑیوں سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی، خالد کھوکھر
جمعیت پنجابی سودا گران دہلی سلیم فاروقی کر کٹ لیگ کے اختتام پر انعامات تقسیم کرتے ہوئے

 سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صدد ندیم احمد کی زیر صدارت سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا ، اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ر وسیم احمد,سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت, سندھ اسپورٹس بورڈ کے آبزرور سلیم عارف بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آئندہ چار سالوں کے لئے کامران قمر قریشی صدر، سیکریٹری عرفان صدیقی اور خزانچی عبدالرزاق راجپوت کو منتخب کیا گیا جبکہ چیرمین ندیم احمد،سندھ تائیکوانڈو کی وومن ونگ کی صدر میڈم ماجدہ حمید کو منتخب کیا گیا۔ پہلی دہلی کمیونٹی کرکٹ لیگ فلڈ لائٹ کر کٹ ٹورنامنٹ میڈی کیم اور دی آرکیڈ اسکول کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں 5ٹیموں حصہ لیا ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھیلا گیا۔

سابق کھلاڑیوں سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی، خالد کھوکھر
ڈاکٹر مسرور علی سیال کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فا تح کپتا ن کو ٹرافی دے رہے ہیں

فائنل کے لئے حسین حبیب کرکٹ کلب اور میڈی کیم کر کٹ ٹیم نے کوا لیفائی کیا،ٹورنامنٹ کافائنل حسین حبیب کر کٹ کلب اور میڈی کیم کرکٹ ٹیم کے مابین معین خان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا گیا۔ میڈی کیم نے 137رنز بنائے۔دانش ریحان 24رنز عمر لوہیا 18رنز اور عبدل ماجد36رنز بنا کر نمایا رہے۔ حسین حبیب نے 138رنز بنا کر فائنل میچ جیت لیا۔

سابق کھلاڑیوں سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی، خالد کھوکھر
اسپورٹس پیٹرن جاوید خان کی جانب سے آرگنائز زکے اعزازمیں دیے گئے عشائیے کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو

شایان خالد نے 32رنز اور فواد باری 66رنز،ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا، رنگو ن والا س سی نے محمد جنید کی تبا ہ کن بو لنگ 15کے عو ض تین وکٹو ں اور ابھرتے ہوئے بہ صلاحیت بیٹسمن احمد عبد الما لک کے جارحانہ 39رنز کی بد ولت حریف ایس ایچ ایس اسکولنگ سسٹم کو 6وکٹو ں کی ہزیمت سے دوچار کر کے فرسٹ  پہلے کارپوریٹ کلر کٹ ٹی 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹر افی پر قبضہ جما لیا۔ 

فائنل میچ کے اختتا م پر تقریب تقسیم انعاما ت کے مہما ن خصو صی سینئر رہنما پا کستان تحر یک انصاف سند ھ ڈاکٹر مسرور علی سیا ل نے اعزازی مہمان عمیر شاہد، صد ر یو سی 22بن قاسم ٹاؤن ناصر علی خان اور چیف آرگنا ئزر عتیق احمد کے ہمراہ فا ئنلیسٹ ٹیمو ں میں ٹر افیس کے ساتھ کیش پر ائز اور دیگر انعا ما ت تقسیم کیے اس موقع پر اسپورٹس لور عفان ظفر فاروقی او ر دیگر بھی مو جود تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین