مسلم لیگ ن کےرہنماحمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ منہ پر ہاتھ پھیرنے اور دھمکیاں دینے والے اندر سے کمزور ہوتے ہیں۔ہم ان گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں، بلکہ ان کا مقابلہ کیا ہے اور کریں گے۔
مسلم لیگ ن کےصدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نیب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہواس باساختہ ہوگئی ہے، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک سال سے قید ہوں اور حکومت ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں کے پیچھے عمران نیازی کا انتقام ہے، انشاء اللّٰہ ان جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہوں گے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ تبدیلی نے قوم کا بیڑہ غرق کردیا ہے اسے بھی آکر ٹھیک کریں گے۔