• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: اظہر علی کی سینٹرل پنجاب کو مسلسل دوسری شکست


قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے تیسرے روز دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے میچ میں اظہر علی کی کپتانی پر نادرن کے نعمان علی بھاری پڑ گئے، جن کی تباہ کن بولنگ کی بدولت دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب میچ 9 وکٹ سے ہار گیا۔

سینٹرل پنجاب نے تیسرے روز 62 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی اور اس کی پوری ٹیم 64 اعشاریہ 3 اوورز میں227 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔


کپتان اظہر علی نے 63 اور کامران اکمل نے 49 رنز بنائے، پہلی اننگز میں 4 وکٹیں اپنے نام کرنے والے نعمان علی نے اس بار 7 کھلاڑی میدان بدر کیے۔

نادرن نے دوسر ی اننگز میں 33 رن کا ہدف 5 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نعمان علی نے میچ کی دو اننگز میں سینٹرل پنجاب کے 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ناردرن کی ایونٹ میں یہ پہلی کامیابی ہے، اس سے پہلے سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں اسے اننگز 93 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سینٹرل پنجاب اس سے قبل کپتان اظہر علی کے ایڈونچرل فیصلے کی وجہ سے سندھ کے خلاف 6 وکٹ سے شکست سے دوچار ہوچکی ہے۔

تازہ ترین