• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر علی، شاہین شاہ اور افتخار احمد کی پرفارمنس سے وقار یونس خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ حیدر علی جیسے تیز کھیلنے والے مزید بیٹسمین درکار ہیں۔

راولپنڈی میں وقار یونس نے پاکستان کی زمبابوے کے خلاف دوسرے میچ میں فتح اور سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں نوجوان بیٹسمین حیدر علی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور افتخار احمد کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دونوں ایک روزہ میچز میں اچھا کھیل پیش کیا۔


بولنگ کوچ نے کہا کہ افتخار احمد بولنگ کے ساتھ بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں،  مزید 2،3 آل راؤنڈر مل جائیں تو بہتری آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو اپنی گیند پر کافی کنٹرول آگیا ہے، ایک دم تمام بولرز کو سارے ہی فارمیٹ میں نہیں کھلا سکتے۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کی کوشش ہے کہ ہر بولر کو اس کی صلاحیت کے مطابق کھلایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوان فاسٹ بولرز کے ساتھ نوجوان بیٹسمین بھی آرہے ہیں، حیدر علی جیسے تیز کھیلنے والے مزید بیٹسمین چاہئیں۔

تازہ ترین