• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرزو کو پولیس نے بازیاب کرالیا، مرتضیٰ وہاب


حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آرزو فاطمہ کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے اہم ٹوئٹ میں آرزو کے بازیاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عدالت نے سندھ حکومت کی درخواست پر آرزو کو بازیاب کرنے کا حکم دیا تھا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عدالت نے آرزو کو بازیاب کرکے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے آج سماعت کے دوران اسلام قبول کر کے پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کو بازیاب کروا کر دارالامان بھیجنے کا حکم دیا تھا۔


سندھ ہائیکورٹ میں اسلام قبول کرنے کے بعد پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کے کیس کی سماعت جسٹس امجد سہتو نے کی۔

دوران سماعت جسٹس امجد سہتو نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم قانون کے مطابق چلیں گے عدالت جذباتی نہیں ہوتی، یہاں قانون موجود ہے، کم عمری کی شادی نہیں ہوسکتی، قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

تازہ ترین