• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرزو راجہ کو جھوٹ کی بنیاد پر 18 سال کا ثابت کیا گیا، شُنیلا رتھ


پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شُنیلا رتھ کا کہنا ہے کہ آرزو کیس میں سندھ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ بچی کی گمشدگی کا نوٹس لیتی، انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے آج کے فیصلے کی تعریف کی، اُن کا کہنا تھا کہ آرزو کو جھوٹ کی بنیاد پر 18 سال کا ثابت کیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نے سندھ حکومت سے قانون پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شُنیلا رتھ نے کہا کہ چھوٹی بچیوں کی شادیاں چائلڈ رجسٹری میرج کے ایکٹ کے تحت نہیں کی جاسکتی۔ 13 سالہ آرزو راجہ کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔ اس کے لیے جھوٹا حلف نامہ بنایا گیا۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہا کہ آرزو راجہ کو جھوٹ کی بنیاد پر 18 سال کا ثابت کیا گیا۔


انہوں نے سندھ حکومت سے آرزو راجہ کو فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اس کیس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں، جس نے کم عمر بچی سے نکاح کیا اور جس نے نکاح کروایا ان دونوں کو فوراً پکڑا جائے۔

فردوس شمیم نقوی نے علاقہ پولیس کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین