زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 15 کھلاڑیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ممکنہ 15 کھلاڑیوں کے ناموں کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کھیلی جارہی سیریز کے آخری ایک روزہ میچ کے لیے قومی اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
مصباح الحق نے مزید کہا کہ عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ ظفر گوہر، عبداللّٰہ شفیق اور محمد حسنین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فائنل الیون کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل پچ دیکھ کر کریں گے کہ کس کو موقع دینا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق دوسری طرف نائب کپتان جو انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں نے پریکٹس شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان ابتدائی 2 میچز کی طرح تیسرے میچ کے لیے بھی میسر نہیں ہوں گے، تاہم ان کے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔