• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM کے جلسوں کا اثر زائل کرنے کے لیے PTI کا پہلا جلسہ حافظ آباد میں 7 نومبرکو ہوگا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پی ڈی ایم کے جلسوں کا اثر زائل کرنے کے لیے پی ٹی آئی نے بھی جلسےکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے کا پہلا جلسہ حافظ آباد میں 7نومبر کو ہوگا۔ حافظ آباد جلسے میں وزیراعظم کی آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق حافظ آباد اور پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب نے تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی ہیں۔ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب نے پی ڈی ایم کے جلسوں کا اثر زائل کرنے کے لیے پلان تیار کرلیا ہے۔

تازہ ترین